سکرین شوٹ

کرکٹ کی تاریخی ایشز سیریز، آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار
04 اگست 2019 (11:09) 2019-08-04

لندن: کرکٹ کی تاریخی ایشز سیریز اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے، آسٹریلوی ٹیم آج دوسری اننگز میں 3 وکٹوں اور 124 رنز کیساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کرے گی۔

برمنگھم ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے بولرز کا زبردست مقابلہ، میزبان انگلینڈ پہلی اننگز میں برنز کے 133 رنز کی بدولت 374 رنز پر محدود رہا۔ جوروٹ اور سٹوکس نے ففٹیز بنائیں۔

میچ کے دوران تماشائیوں نے آوازیں کسیں تو بال ٹمپرنگ میں سزا یافتہ فیلڈ پر کھڑے ڈیوڈ وانر نے اپنی خالی جیبیں دکھا دیں۔

پہلی اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ ہونیوالی آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔ 75 رنز پر تین وکٹیں گرجانے کے بعد سٹیون سمتھ اور ٹریوس ہیڈ نے ذمہ داری دکھائی، سمتھ 46 اور ہیڈ 21 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔


ای پیپر