Source : Yahoo

وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نہیں بلکہ انتہائی فیورٹ نام سامنے آگیا
04 اگست 2018 (22:24) 2018-08-04

لاہور :پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لئے ہوم ورک کے ساتھ ساتھ مشاورت کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے.

مشاورتی عمل کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے سبطین خان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان مقابلہ ہے تاہم سبطین وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں، جن کے وزیراعلیٰ بننے سے پنجاب پی ٹی آئی کے حق میں مضبوط ہو گا۔


ای پیپر