Source : Yahoo

این اے 131میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا
04 اگست 2018 (18:55) 2018-08-04

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی اورالیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس مامون الرشید نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق دی جانے والی درخواست پر سماعت کی، سعد رفیق کی جانب اعظم نذیر تارڑاور عمران خان کی جانب سے بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔سعد رفیق کے وکیل اعظم نذیرتارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی مگر مسترد کردی گئی جبکہ مستردووٹوں کی گنتی سے ثابت ہوا کہ بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حلقے میں صرف 680 ووٹوں کا فرق ہے دوبارہ گنتی ہونی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کوئی حلقہ کھولنے پر اعتراض نہیں،دوبارہ گنتی پر عمران کے وکیل کو بھی اعتراض نہیں ہوگا۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو چکی ہے ،30 تاریخ نتائج مکمل کرنے کی تھی،وکیل سعد رفیق نے کہا کہ ہم صرف تھیلوں کا رزلٹ مانگ رہے ہیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد خواجہ سعد رفیق کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی اور الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے بھی روک دیا۔


ای پیپر