نوازشریف کوجیل میں مناسب سہولتیں دی جارہی ہیں،نگراں وزیرداخلہ 
کیپشن:   Source : Yahoo
04 اگست 2018 (17:43) 2018-08-04

لاہور: نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی نارمل ہیں،ہفتہ کو لاہور میں نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوجیل میں مناسب سہولتیں دی جارہی ہیں.

نوازشریف کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی نارمل ہیں، جیل میں انہیں ٹی وی، اخبار، کتب، ائیرکنڈیشن، مسٹ فین فراہم کیا ہے۔نگراں وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھاکہ نوازشریف کے فزیشن کی ہدایت کے مطابق ان کا کھانا گھرسے آتا ہے جبکہ نوازشریف کے دوستوں سے ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مقررہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ جیل مینوئل کے تحت مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوایک دن ملاقات کی اجازت ہے۔


ای پیپر