عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روپے سے بھی کم نکلے

04 اگست 2018 (15:43)

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روہے سے بھی کم نکلے، چیئرمین پی ٹی آئی کے فی حلقہ انتخابی اخراجات 40 لاکھ روپے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابی اخراجات 2 کروڑ روپے سے بھی کم ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے انتخابی اخراجات کے حوالے سے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔

عمران خان نے پانچ حلقوں سے انتخاب لڑا اور پانچوں حلقوں میں 40،40 لاکھ روپے کے قریب خرچ آیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی جانے والی تفصیلات میں بتایا گیا کہ گھر گھر پمفلٹس تقسیم کیے گئے، اخراجات گھر گھر پمفلٹس اور انتخابی مہم پر ہوئے۔ جبکہ جلسوں پر اخراجات صوبائی اور ضلعی صدور نے کیے۔

مزیدخبریں