Image Source : Facebook

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
04 اپریل 2019 (22:08) 2019-04-04

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں ملک کی موجود ہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، ملاقات کے دوران اہم سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئے ۔ نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی اور عمل درامد میں تیزی لائے جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی وزیراعظم سے ملاقات میں ملک کی سرحدوں کی صورتحال بھی زیرغور آئی۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے بنائی جانے والی حکمت عملی پر بھی غور کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں چل رہے آپریشن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ملاقات میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


ای پیپر