Image Source : Twitter

انٹرنیٹ پر پیسہ کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
04 اپریل 2019 (21:45) 2019-04-04

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کوشش ہے سال 2025 تک پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروا دی جائے.

پے پال کو بھی پاکستان میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اب روایتی کرنسی میں لین دین کو چھوڑ کر ڈیجیٹل کرنسی کی جانب راغب ہو رہی ہے، اس لیےپاکستان میں بھی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ پے پال کمپنی بھی جلد سے جلد پاکستان میں آپریشنز کا آغاز کر دے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ کرنسی کی مضبوطی اچھی معیشت جانچنےکا پیمانہ نہیں ہے۔ نقصان تب ہوتا ہےجب مصنوعی طریقےسےروپے کی قیمت مستحکم رکھی جائے۔


ای پیپر