Image Source : Facebook

مودی کی ایک دفعہ پھر پاکستان سے ٹکرانے کی کوشش ,رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
04 اپریل 2019 (21:34) 2019-04-04

نئی دہلی:عالمی میڈیا میں ایک بارپھر بھارت کی پاکستان پر حملے کے منصوبے کی بازگشت۔ روسی خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور وزیراعظم نریندی مودی کے قریبی ساتھی اجیت دوول نے پاکستان پر باقاعدہ حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اور مودی کے قریبی ساتھی اجیت دوول نے ناصرف دھمکی دی ہے، بلکہ پاکستان پر بھارتی فضائیہ، بھارتی بحریہ اور بری فوج کے ذریعے حملہ کرنے کیلئے بھارتی وزیراعظم مودی کی اجازت بھی طلب کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی نے انتخابات میں فتح کے حصول کیلئے اپنی فوج کو پاکستان پر حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوئے۔ جواب میں پاکستان نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ناصرف بھارت کی توپوں اور بندوقوں کو خاموش کروایا، بلکہ 7 بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل بھی کر دیا۔


ای پیپر