Image Source : Twitter

مفت ادویات نہیں ملیں گی ,وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا دوٹوک اعلان
04 اپریل 2019 (21:22) 2019-04-04

لاہور: وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین نے کہا ہے کہ تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جاسکتیں، صرف ایمرجنسی اور اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کو ہی مفت دوا فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے کہاہے کہ اگر سارا بجٹ بھی لگادیں تب بھی آٹ ڈور کے تمام مریضوں کو دوا فراہم نہیں کی جاسکتی۔ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، ایمرجنسی، لیبر روم کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی جبکہ او پی ڈی میں آنے والے مریض مفت دوا ملنے کی کوئی امید نہ رکھیں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیوں نے ریٹ بڑھا دیے۔


ای پیپر