عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے
04 اپریل 2019 (19:22) 2019-04-04

لاہور: ملک کے معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار کو 7 روز قبل ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ایک ہفتے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت مل گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق عطااللہ عیسی خیلوی کی طبیعت اب تسلی بخش ہے،اس کے باوجود انہیں چند روز تک مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔


ای پیپر