شہزادہ ہیری نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ بنا ڈالا
04 اپریل 2019 (17:37) 2019-04-04

برمنگھم: شہزادہ ہیری اور میگن مرکل نے 5گھنٹے 45منٹ میں 3.2ملین فالوورز بناکرانسٹاگرام کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر ڈالا جبکہ وہ خود صرف تیئس افراد کو فالو کررہے ہیں برطانوی میڈیا میں جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہزاداہ ہیری اور میگن مرکل کی شہرت عروج پر ہیں، دو اپریل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکانٹ بنانے کے صرف پانچ گھنٹے پینتالیس منٹ میں تین اعشاریہ دو ملین فالورز بن گئے، جو انسٹاگرام کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔تاہم وہ خود صرف تیئس افراد کو فالو کررہے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز کوریا کے پوپ سنگر کینگ ڈینیل کے پاس تھا ، جنہوں نے 11 گھٹنے میں ایک ملین فالوووز بنائے تھے۔خیال رہے شاہی جوڑے کے ہاں اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں پہلے بچے کی پیدائش توقع ہے۔


ای پیپر