والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی ہے : مریم نواز شریف
04 اپریل 2018 (19:26)


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ساری حکومت پر مقدمات بنا دیئے جائیں گے تو کام کون کرے گا‘ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی ہے ، ان کی ریڈیو تھراپی جاری ہے ۔


احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ صبح سے رات تک عدالتوں میں بٹھادیاجاتا ہے ، اگر اس طرح ساری حکومت پر مقدمات بنا دیئے جائیں گے تو کام کون کرے گا۔بیگم کلثوم نواز کی علالت پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ والدہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی ہے ، ان کی ریڈیو تھراپی جاری ہے ، جب وہ مکمل ہوگی تو معلوم ہوگا کہ مرض کی نوعیت کیسی ہے ۔


ای پیپر