متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اہم شخصیت نے استعفیٰ کا اعلا ن کر دیا
04 اپریل 2018 (19:25) 2018-04-04

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائمخانی نے ایم کیو ایم سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اندرونی انتشار کا شکار ہے،پتنگ اور پرچم میں کھینچا تانی ہو رہی ہے۔

بدھ کو ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر قائمخانی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ می پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، میں نے پارٹی کی آپس کی لڑائی میں بہت کچھ کھویا ہے، ہم نے محبت کرنے والے ساتھی گنوا دیئے، ایم کیو ایم پاکستان اندرونی انتشار کا شکار ہے، پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، میں نے ایم کیو ایم پاکستان سے مایوس ہو کر استعفیٰ دیا ۔


ای پیپر