چیف جسٹس ثاقب نثار کا تارکین وطن کیلئے اہم اقدام
04 اپریل 2018 (18:34) 2018-04-04

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے تارکین وطن سے شناختی کارڈ پر زائد فیس وصول کرنے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہئے‘ چیئرمین نادرا نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری واپس نہیں ملی۔


تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی زائد فیس وصولی پر از خود نوٹس کیس پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ حکومت نے نائیکوپ کارڈز کی فیس کم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف ملتا نظر آنا چاہئے۔


چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سمری واپس نہیں ملی عدالت نے تارکین وطن کے شناختی کارڈ فیس میں کمی کی تفصیلات طلب کرلیں اور چیئرمین نادرا کو فیس میں کمی کی تفصیلات ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


ای پیپر