چوہدری نثار نے ہمیشہ لوٹوں کو ٹھوکر ماری ہے : کیپٹن (ر) صفدر
04 اپریل 2018 (18:08) 2018-04-04


اسلام آباد:سابق وزیر اعظم کے داماد رکن قومی اسمبلی کیپٹن ( ر )صفدرنے کہا ہے کہ چودھری نثارنے ہمیشہ لوٹوں کوٹھوکرماری ہے وہ خودلوٹانہیں بنیں گے‘پارٹی کے اندراختلاف کرنا اور سننااچھی بات ہے ‘عمران خان توبہت مل جائیں گے‘ نوازشریف پیدانہیں ہوگا‘پیپلز پارٹی والے خودمجبورہیں،جمہوریت کوبھول گئے ہیں‘گریڈ 22 والے ہر3 سال بعدپیداہوجاتے ہیں لیکن 38 برسوں میں کوئی ذوالفقارعلی بھٹو پیدانہیں ہوا۔


بدھ کو میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈصفدرکا کہنا تھا کہ چودھری نثارنے ہمیشہ لوٹوں کوٹھوکرماری خودلوٹانہیں بنتے،پارٹی کے اندراختلاف کرنا اور سننااچھی بات ہے ۔چودھری نثارنظریہ نوازشریف کوسمجھتے ہیں۔عمران خان توبہت مل جائیں گے،نوازشریف پیدانہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی والے خودمجبورہیں،جمہوریت کوبھول گئے ہیں۔گریڈ 22 والے ہر3 سال بعدپیداہوجاتے ہیں لیکن 38 برسوں میں کوئی ذوالفقارعلی بھٹو پیدانہیں ہوا۔


ای پیپر