خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ملزم کی نظربندی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل
04 اپریل 2018 (17:57)


لاہور :وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے ملزم کی نظر بندی کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں نظر بندی کے احکاما ت کو قانون کے برعکس قرار دیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق ملزم فیاض رسول کے والد محمد امیر نے اپنے بیٹے کی نظربندی کو چیلنج کیا ، درخواست میں گہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے بیٹے کو وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے پر نظر بند کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ 30 دنوں کی نظر بندی کے احکامات بلا جواز اور غیر قانونی ہیں اور کسی صورت نظر بندی کے احکامات جاری نہیں کئے جاسکتے۔


درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظر بندی کے احکاما ت کو کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ درخواست کی کل سماعت کریگی ۔


ای پیپر