پی ٹی آئی رہنما علیم خان کے گرد گھیرا تنگ ٗ ایف بی آر نے ریکارڈ نیب کو دیدیا
04 اپریل 2018 (17:29) 2018-04-04


لاہور:تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، ایف بی آر نے ریکارڈ نیب کو دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے ایف بی آر سے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا جس پر ایف بی آر نے عبدالعلیم خان کی ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ ، اے اینڈ اے پرائیویٹ لمیٹڈ اور عبدالعلیم خان فائونڈیشن کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایف بی آر نے عبدالعلیم خان کے ٹیکس گوشواروں کی تمام تفصیلات بھی نیب کو جمع کرادی ہیں، نیب تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر رہا ہے۔


ای پیپر