مدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے کئی محلوں میں بجلی منقطع
04 اپریل 2018 (16:58) 2018-04-04

ریاض:سعودی عرب میںمدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے کئی محلوں سے بجلی منقطع رہی، بجلی کا انقطاع مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میںمدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے کئی محلوں سے بجلی منقطع رہی۔نجلی کمپنی نے مدینہ منورہ، مکہ اور جدہ کے بعض محلوں سے بجلی کے انقطاع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچانک خرابی کے باعث منگل اور بدھ کی درمیانی شب متعدد محلوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل ہوگیا۔

کمپنی کے ماہرین نے خرابی کو دور کرتے ہوئے بجلی بحال کردی۔ واضح رہے کہ جدہ کے الحمدانیہ، النسیم، بنی مالک، الروضہ اور قویزہ میں بجلی کی فراہمی میں اچانک تعطل ہوگیا جس کے باعث مذکورہ محلے تاریکی میں ڈوب گئے۔ مشترکہ آپریشن روم911نے ٹویٹر پر اپنے اکانٹ میں کہا ہے کہ مرکزی اسٹیشن میں خرابی کے باعث بجلی کا انقطاع ہوا ہے۔


ای پیپر