یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی ۔۔۔ہر طرف افرا تفری پھیل گئی
04 اپریل 2018 (15:59)

 کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’ یوٹیوبکے ہیڈکوارٹر میں ایک خاتون نے فائرنگ کرکے 4 ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یوٹیوب کی دو خاتون اور دو مرد ملازمین زخمی ہوگئے اور بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔زخمیوں کو زکر برگ اسپتال فرانسیسکو منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمہ کی شناخت نسیم اغدام کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے آواز سنتے ہی معروف ویب سایٹ ’ یوٹیوبکے ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ردعمل دیتے ہوئے عمارت کا گھیراﺅکر لیا اور ملازمین کو باحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے جب کہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔


ای پیپر