بہاولنگر میں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا
04 اپریل 2018 (15:54)


بہاولنگر : بہاولنگر میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سگے بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی ہی بہن کو قتل کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں تھانہ شاہ فرید کی حدود میں کوڑا بھوتنا میں سگے بھائی اللہ بخش نامی شخص نے اپنی ہی بہن منظوراں بی بی کوفائرنگ کر کے موت کے گھاٹ ارتار دیا ہے۔واقعہ کے بعد ملزم اللہ بخش جائے واردات سے فرار ہو گیا ہے ، جبکہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔


ای پیپر