آرمی چیف کی کوششوں سے سعودی عرب میں زیر حراست پاکستانی شہری رہا
04 اپریل 2018 (15:22) 2018-04-04

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوششوں سے سعودی عرب میں زیر ِ حراست پاکستانی شہری کو رہا کردیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی کوششیں رنگ لائیں اور مظلوم کورہائی کا پروانہ ملا،کراچی کا رہائشی ندیم پاسپورٹ کھوجانے کے باعث ریاض پولیس کی حراست میں تھا۔ شہری کے دوست نے جیل سے سوشل میڈیا پر مدد کا پیغام جاری کیاتھا،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت جاری کی ،جس پرپاکستانی شہری کو اس کی شناختی دستاویزات فراہم کردی گئیں، دستاویزات ملنے پر محمد ندیم کو رہائی مل گئی،جو جمعے کے روز پاکستان پہنچے گا۔


ای پیپر