عائشہ خان نے اپنے منگیتر کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
04 اپریل 2018 (14:58) 2018-04-04


کراچی :کچھ عرصہ قبل شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے والی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے منگیتر کے ساتھ تصویرشیئر کردی ،دونوں رواں ماہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔


سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر عائشہ خان نے اپنے منگیتر میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم دونوں مداحوں کے پیار اور دعائوں پر شکر گزار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے دور رہنا چاہتی ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ ہم گزشتہ کچھ سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور پچھلے سال ہماری منگنی ہوئی تھی۔


ای پیپر