بیگم کلثوم نواز بیماری اور علاج کے باعث کمزور ہو گئیں
04 اپریل 2018 (14:50)

لندن :گلے کے سرطان میں مبتلا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز بیماری اورعلاج کے باعث کمزورہوگئیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیماری کے باعث کلثوم نواز کا وزن بھی کم ہوگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق علاج کے باعث لندن میں مقیم بیگم کلثوم نواز کی ریڈیو تھراپی کی جارہی ہے، جو ایک ماہ جاری رہے گی،ریڈیوتھراپی کے بعد ڈاکٹرکلثوم نوازکی صحت کی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔لندن میں شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت دن بدن بگڑتی چلی جا رہی ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین ان کے ساتھ لندن میں موجود ہیں لیکن ان کے شوہر نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کرپشن کے الزامات میں مقدمات کی وجہ سے لندن آنے سے قاصر ہیں۔


بیگم کلثوم نواز نے گزشتہ سال لاہور کے حلقے این اے 120 سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اپنی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ابھی تک وہ حلف اٹھانے بھی نہیں جا سکیں ہیں۔


ای پیپر