چیف جسٹس ثاقب نثار نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کا نوٹس لے لیا
04 اپریل 2018 (13:58) 2018-04-04


اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔


تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران صحافیوں کی درخواست پر ذیشان بٹ کے قتل کا نوٹس لے لیااور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل سے قبل آڈیو ریکارڈنگ میں نے بھی سنی ہے۔


واضح رہے کہ ذیشان بٹ ٹیکس معلومات لینے تحصیل سمبڑیال کی یونین کونسل بیگووالاکے چیئرمین عمران چیمہ کے پاس گیا تھا جہاں ملزم نے فائرنگ کرکے صحافی کو قتل کردیا گیا اور ڈی پی او سیالکوٹ نے ایک ہفتے گزرنے کے بعدکل تفتیشی ٹیم دے دی ہے۔


ای پیپر