کراچی کے بعد لاہورکی باری ،بارشوں سےمتعلق اہم پیشگوئی 
03 ستمبر 2020 (20:33) 2020-09-03

لاہور : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارشوں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگیا ہے، شہر بھر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے 2 روز تک بارش ہونے کا امکان ہے، آج درمیانی جبکہ جمعہ کو تیزبارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر بھر میں 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں 2 روز سے شدید حبس اور گرمی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 32 اور محسوس41 ڈگری سینٹی گریڈ ہورہا ہے‘ کراچی کے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں جمعے کی رات اور ہفتہ کی صبح ہلکی بارش کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ٹرف موجود ہے، ٹرف کے زیراثرمغربی اور وسطی سندھ میں معتدل بارش کا امکان رہے گا ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 15 ستمبرکے بعد مون سون سندھ سے رخصت ہوجائے گا۔


ای پیپر