سوشانت موت سے قبل کونسا اہم کام کرنے جا رہے تھے ؟دوست کا اہم انکشاف
03 ستمبر 2020 (19:57) 2020-09-03

ممبئی : سوشانت سنگھ راجپوت کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہے کہ آنجہانی اداکار سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت کے بزنس پارٹنر ورون ماتھر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے مسلسل دوسرے روز پیش ہوئے۔

ورون ماتھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوشانت مجازی حقیقت (ورچوئل ریئلیٹی) پر کام کرنا چاہتے تھے اور بھارت 12 بڑے ناموں پر فلمز بھی بنانا چاہتے تھے۔


ای پیپر