file photo

بھارتی وزیراعظم کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک
03 ستمبر 2020 (12:00) 2020-09-03

نیو دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ہیکرز نے کرپٹو کرنسی میں پیسے مانگ لیے، ٹویٹر انتظامیہ نے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی ذاتی ویب سائٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔ ہیکرز نے اکاؤنٹ پر اپنا پیغام بھی جاری کیا، کہا یہ اکاؤنٹ جان وک کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے، اب بھارت میں کرپٹوکرنسی رائج ہوگئی ہے۔

نریندر مودی کے تمام فالوورز سے اپیل ہے کہ کرپٹوکرنسی کے ذریعے وزیراعظم کے کوویڈ فنڈ میں دل کھول کر عطیہ کریں۔

ادھر ٹویٹر انتظامیہ نے واردارت کی تصدیق کر دی۔ ساتھ ہی کہا کہ ہیکرز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم کے پچیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔


ای پیپر