file photo

صبا قمر، بلال سعید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی
03 ستمبر 2020 (10:42) 2020-09-03

لاہور کی سیشن کورٹ نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی، سزا، یا بریت کا فیصلہ ٹرائل میں کیا جائے گا۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید بیان ریکارڈ کرانے آئے، ادکارہ صبا قمر عبایا پہن کر پیش ہوئیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ اداکارہ صباقمر نے اپنا موقف دہرایا کہ مسجد وزیرخان میں صرف نکاح کی عکس بندی کی ، کوئی گانا شوٹ نہیں کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے دلائل سننے کے بعد صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی، اور کہا کہ سزا یا بریت کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔


ای پیپر