”مسئلہ کشمیر“لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کو رسوائی کا سامنا
03 ستمبر 2019 (20:47) 2019-09-03

لندن :مقبوضہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت کو بیرون ملک بھی رسوائی کا سامنا ،لندن میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کو گھیر لیا ۔

کشمیر آزادی مارچ برطانوی پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن پہنچا، مظاہرین نے گاندھی کے مجسمے کو بھی کشمیر کا پرچم تھمادیا،احتجاج میں پاکستانی اور کشمیری شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے، جو برطانیہ بھر سے کئی سو کوچز کے ذریعے لندن پہنچے ہیں۔

احتجاج میں ہر پاکستانی و کشمیری جماعت کے کارکن موجود ہیں، پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کے بعد شرکاءریلی شکل میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف روانہ ہوئے،لندن کی فضا بھارت مخالف اور مودی مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مقبوضہ کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف ریلی کے روٹ پر ٹریفک جام ہوگیا۔


ای پیپر