پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈکے زیر اہتمام کشمیریوں کے حق میں ریلی
03 ستمبر 2019 (20:04) 2019-09-03

لاہور : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈکے زیرِ اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اختر کی زیر قیادت میں مرکزی دفتر سے شروع ہو کر مین لبرٹی چوک سے دوبارہ مرکزی دفتر میں واپس آکر اختتام پذیر ہوئی ۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اخترنے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیر میں ہونے والے انڈین ظلم اور بربریت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہیں۔ مظلومین کی حمایت کرنا واجب ہے ۔ قوم کو چاہیے کہ مظلوم کشمیریوں کے لئے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں دنیا بھر میں جو بھی کشمریوں کے اس مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہے ہم اس کے شکر گزار ہے۔ڈائریکٹر محمد افضال نے کہا کہ انڈیا اپنے اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کر رہا ہے موصوم کشمیریوں کو گھروں میں بند کر دیا ہے۔ اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔

اس موقع پر محمد ذوالقرنین لنگڑیال، خالد محمود ٹیپو، توصیف الشاد کھٹانہ، میڈم نثار قمر، میڈم فریدہ صادق، محمد عبداللہ، قیصر عباس،محمد اقبال کھرل، محمد اسلم سپرا،ڈپٹی ڈائریکٹر عائشہ وحید،افضال احمد ، عثمان بشیر چیمہ،غلام محی الدین، سید کاظم مقدس،محمد اختر بٹ،محمد عمر، ابوبکر زبیر،فیصل منظور، عرفان لطیف، افتخار احمد، کے علاوہ PCTB کے دیگرافسران قمر عماس،یوسف خان، خالد گجر، مرزا مقصود، فیض رسول، جمیل گجر، محمد آصف، آصف پرویز ملک لیاقت چنڑ، خورشیداکبر، محمد سعید، محمد ابراہیم، شگفتہ صابر نے بھی ریلی میں شرکت کی اور انڈیا کیخلاف نعرے بازی کی ۔


ای پیپر