مجھے نہیں معلوم میرے والد زندہ ہیں یا مر چکے : فضا علی
03 ستمبر 2019 (18:42) 2019-09-03

لاہور: معروف اداکارہ فضا علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بہت ظالم تھے اوروہ والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے فضا علی کا کہنا تھا کہ میرے والد کے بارے میں بہت سے لوگوں کو نہیں پتا کیوں کہ میں اکثر کہہ دیتی تھی کہ والد صاحب میرے بچن میں ہی انتقال کر چکے ہیں، لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔والد بہت ظالم تھے اوروالدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے ۔

فضا علی نے بتایا کہ ایک دفعہ انہوں نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے والدہ کے منہ سے بہت خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا جس پر پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔والد ذمہ داریوں سے بھاگنے والے تھے اورانہیں کمانے کا شوق بھی نہیں تھا جب کہ والدہ پیسے والی تھیں اور ابا لالچی ہونے کی وجہ سے ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور نہ ملنے پر والدہ کو تشدد کا نشانہ بناتے۔


ای پیپر