حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے سوال ؟
03 ستمبر 2019 (18:07) 2019-09-03

اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ کا عالمی برادری سے سوال کیا کہ کشمیری تیس دن سے کرفیو میں ہیں، کشمیری مر رہے ہیں انہیں مدد کی ضرورت ہے، کیاآپ کشمیریوں کی اس مشکل وقت میں مدد کریں گے یا نہیں؟

تفصیلات کے مطابق حریت رہنمایاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی برادری اورانسانی حقوق تنظیموں کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری30دن سےکرفیومیں ہیں،اشیائے خوردونوش کی قلت ہے ، وہ مر رہے ہیں انہیں مددکی ضرورت ہے۔

رضیہ سلطانہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکوجیل میں بدل دیا،بچے سکول نہیں جارہے، کیا کشمیریوں کی مشکل وقت میں مدد کریں گے یا نہیں۔


ای پیپر