وزیراعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا
03 ستمبر 2019 (17:47) 2019-09-03

لاہور: وزیراعلی پنجاب کا ہیلی کاپٹر پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار حافظ آباد کا دورہ کرکے واپس لاہور پہنچ رہے تھے کہ لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

اس واقعے میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارمکمل طور پر محفوظ رہے۔ حادثے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ صوبائی وزیر تیمور بھٹی بھی موجود تھے ۔


ای پیپر