Image Source : Twitter

پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے :آرمی چیف
03 ستمبر 2019 (17:35) 2019-09-03

راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا اسے وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے، اگر ہم خود کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی مدد نہیں کرے گا،نوجوانوں نے ہی بطور لیڈر ملک کی سمت کا تعین کرنا ہے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے ہے، سندھ پاکستان کی جان ہے۔

آرمی چیف نے سندھ کے عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور نوجوانوں نے ہی بطور لیڈر ملک کی سمت کا تعین کرنا ہے، نوجوانوں کو پاکستان کی قیادت کےلئے ترجیحات طے کرنی ہیں، اگر ہم خود کو ایمانداری سے نہیں دیکھیں گے تو کوئی مدد نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے، سندھ کے جوان جفاکش ، محنتی اور وفادار ہیں، پاکستان کو بنانے میں سندھ کا بہت اہم کردار ہے، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گا جبکہ دنیا میں تبدیلی نوجوان لاتے ہیں،ہم نے پاکستان کو وہاں لے کر جانا ہے جہاں اس کا حق بنتا ہے،جس ڈائریکشن میں نوجوان جائیں گے پاکستان اس طرف جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پوچھا گیا کہ پاک فوج نے کیسے دہشت گردی کو شکست دی، پاک فوج کے جوان ایسے ہیں جن سے پسینہ مانگا تو انہوں نے خون دیا، ہم نے کراچی کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، میرٹ سے ہی ملک ترقی کرتا ہے، سپاہی کو یہ نہیں کہا جاتا آگے بڑھو، ہمیشہ کہا جاتا ہے”فالومی“، پاکستان کو میرٹ کی بنیاد پر ہی آگے لے جایا جا سکتا ہے۔


ای پیپر