امان اللہ کی طبیعت ناساز ٗ ہسپتال داخل
03 ستمبر 2019 (17:03) 2019-09-03

لاہور: لیجنڈ اداکارامان اللہ علیل ہو گئے جنہیں ہسپتال کے لئے ہسپتال داخل کرا دیاگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  امان اللہ کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی امان اللہ کو دمہ کے مرض کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہونا پڑا تھا اور انہیں کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رکھاگیا تھا ۔

امان اللہ کے صاحبزادے گلوکار امانت علی نے اپنے والد کے پرستاروں سے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائوں کی اپیل کی ہے۔


ای پیپر