فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

آئیں ہر شہید کے گھر چلیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
03 ستمبر 2019 (15:06) 2019-09-03

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس 6 ستمبر کو بھی آئیں ہر شہید کے گھر چلیں اور ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔

یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019 کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ سامنے آگیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے۔

آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 1965 کی جنگ کی یاد میں پاکستان میں 6 ستمبر کو یوم دفاع منایا جاتا ہے۔


ای پیپر