فوٹو بشکریہ فیس بک

عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال
03 ستمبر 2019 (13:29) 2019-09-03

 اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے کی صوتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ کشمیر کے معاملہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان 2 ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں سکھ کمیونٹی سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر اور ہندوستان کے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے یہ کام رکے گا نہیں بلکہ یہ عیسائیوں، دلت اور سکھوں کے ساتھ بھی ہوگا۔ عمران خان کے مطابق کشمیری مسلمان نہ بھی ہوتے تو پھر بھی وہ انکے لئے آواز بلند کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی دنیا کیلئے خطرناک ہوگی، جنگ کے بعد ممالک کو کھڑا ہونے میں کئی سال لگتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ لوگوں کو 29 روز تک بند کر دیا جائے، یہ برداشت نہیں۔


ای پیپر