فاطمہ سہیل نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا
03 ستمبر 2019 (13:07) 2019-09-03

لاہور: معروف اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔ فاطمہ سہیل نے بیرسٹر احتشام امیرالدین کی وساطت سے خلع کا دعوی دائر کیا۔احتشام امیرالدین محسن عباس کی اہلیہ کے رشتے میں بہنوئی بھی ہیں۔

فاطمہ سہیل نے اپنے خاوند پر تشدد اور دھمکیوں کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے محسن عباس اور اہلیہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ پیش کی تھی جس میں اداکار کو قصور وار قرار دیا گیا۔تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنا پر محسن عباس کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی نے ان کی اہلیہ فاطمہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق محسن عباس پر امانت میں خیانت اور اپنی بیوی فاطمہ کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کے متعلق مقدمے درج کیا گیا۔


ای پیپر