فائل فوٹو

کابل میں گرین ویلج کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی
03 ستمبر 2019 (11:27) 2019-09-03

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں گرین ویلج کے قریب کار بم دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد سولہ ہوگئی جبکہ 119 زخمی ہیں۔ ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دھوئیں کے بادل آسمان پر کئی میل دور سے دکھائی دیتے رہے، پولیس نے 400 غیر ملکی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، شہر کے کئی مقامات پر بھی طالبان کے قبضے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔


ای پیپر