فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کردیا
03 ستمبر 2019 (10:14) 2019-09-03

لاہور: پنجاب حکومت نے بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کو برطرف کردیا۔ پنجاب بھر کے تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تعینات 900 سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔

ملازمین کو قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا تھا۔ برطرف ہونے والوں میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ملازمین شامل ہیں۔ فارغ کئے جانے والے ملازمین میں ٹیکنالوجسٹس، فارماسسٹس، فزیوٹھراپسٹ، اسپیچ تھراپسٹ، آپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹس شامل ہیں جبکہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنالوجسٹس، میڈیکل ایمیجن ٹیکنالوجسٹس اور منیجمنٹ آفیسرز و دیگر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف برطرفی پر ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں اور حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔


ای پیپر