Source : Yahoo

سنجے دت اور پوجا 27 سال بعد پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار
03 ستمبر 2018 (18:26) 2018-09-03

ممبئی:بالی ووڈ کے سنجو بابا اور پوجا بھٹ کی مشہور جوڑی 27 سال بعد ایک بار پھر فلم سڑک کے سیکوئل میں نظر آئے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1991 کی بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم سڑک کے سیکوئل میں مرکزی کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں جس میں سنجے دت اور پوجا بھٹ ایک بار پھر 27 سال بعد جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے جب کہ فلم میں عالیہ بھٹ اور ادتیا رائے کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم سڑک کے سیکوئل کی کہانی باپ اور بیٹی کے گرد گھومتی نظرآئے گی جس میں سنجے دت منشیات سے نجات پانے والے شخص کا کردار ادا کریں گے جب کہ عالیہ بھٹ سنجی کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔۔فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع کی جائے گی جوکہ 15 نومبر 2019 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


ای پیپر