Source : Yahoo

سٹورٹ براڈ نے رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا
03 ستمبر 2018 (18:15) 2018-09-03

ساتھمپٹن:مایہ ناز انگلش فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں باﺅلر بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر سابق کیوی باﺅلر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈبرابر کیا۔ ہیراتھ نے 430 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ اور رچرڈ ہیڈلی کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی ہے، دونوں نے 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔


ای پیپر