Source : Yahoo

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی تیسری اہم ملاقات ۔۔۔کس اہم مسئلہ پر بات ہو ئی ؟
03 ستمبر 2018 (17:34) 2018-09-03

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ جس دوران قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ سرحدوں اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔


گزشتہ دنوں وزیراعظم اور ان کے اہم وفاقی وزرا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق اہم بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے 8 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں قیام کیا تھا۔

ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے اور امریکہ کی جانب سے کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق امریکہ وزیر خارجہ کے دورے سے پہلے مشاورت کا مقصد یکساں موقف اپنانا ہے جبکہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو واضح کرنا ہے۔اس کے علاوہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف کی دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز پر بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ تمام معاملات پر سویلین اور عسکری قیادت یکساں پیج پر ہے اور اب امریکہ وزیر خارجہ کے مجوزہ دورے سے پہلے ہونے والی اس ملاقات کا مقصد بھی امریکہ کیساتھ تعلقات کی نوعیت کے حوالے سے مشاورت کرنا ہے تاکہ امریکہ کے سامنے یکساں موقف اپنایا جا سکے۔

وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔


ای پیپر