Source : Yahoo

جار ج ڈبلیو بش کی مشیل اوباما کو ٹافی دینے کی ویڈیو وائرل
03 ستمبر 2018 (15:16) 2018-09-03

نیویارک :امریکی سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی گئیں جس میں امریکی سابق صدور نے بھر پور شرکت کی ،سابق امریکی صدر میں جار ج ڈبلیو بش ، اوباما اپنی اہلیہ مشیل اوباما کے ساتھ شامل ہو ئے ۔

امریکہ کے سابق جارج ڈبلیو بش نے سینیٹر جان مکین کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران مشیل اوباما کو ٹافی دی، فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فوٹیج میں صدر بش منہ چلاتے دکھائی دیتے ہیں، کچھ دیر بعد ان کی اہلیہ لارا نے انہیں ایک ٹافی تھمائی جو انہوں نے سابق خاتون اول میشل کو دے دی۔

انہوں نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ گفتگو کرتی رہیں جبکہ ان کے شوہر سابق صدر اوباما کچھ پڑھتے رہے۔ ٹافی دیتے وقت اوباما کی نظریں جار ج ڈبلیو بش کے ہاتھ کی طرف ہی تھیں جو وہ انہتائی انہماک سے دیکھ رہے تھے، چھپ چھپا کر ٹافی شیئر کرتے جارج ڈبلیو بس اور مشیل اومابا کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے سینیٹر جان مکین کی ا?خری رسومات کی ادائیگی کے دوران سابق خاتون اوّل مشیل اوباما کو ٹافی دیتے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یقین نہیں تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں جس میں سابق صدر بش نہ صرف خود ٹافی کھانے میں مصروف ہیں بلکہ اپنی اہلیہ سے لی گئی ایک اور ٹافی چھپکے سے اپنے برابر میں بیٹھی سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کو دے رہے ہیں۔


ای پیپر