وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یو ٹرن کا افتتاح کر دیا
03 اکتوبر 2020 (19:47) 2020-10-03

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی نے اسلام آباد میں ’’ یو ٹرن‘‘ کا افتتاح کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے علی نواز اعوان نے سترہ میل کے علاوہ میں ایک یو ٹرن کا افتتاح کیا ہے اور اس سلسلہ میں حلقہ این اے 53 میں نصب کئے گئے بورڈ پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ افتتاح خاص طور پر ایک ’’ یو ٹرن ‘‘ کا ہے۔ اب یہ ذاتی تشہیر کی مضحکہ خیز مثال ہے یا کسی غفلت کا نتیجہ کیونکہ اس یو ٹرن کا افتتاح بدست ممبر قومی اسمبلی علی نواز اعوان کیا گیا ہے۔ علی نواز اعوان سی ڈی اے (کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔ 

بورڈ پر واضح طور لکھا ہوا ہے کہ وزیر اعظم معاون خصوصی سترہ میل کے علاقہ میں ایک یوٹرن کا افتتاح کیا ہے۔ سترہ میل کا علاقہ اسلام آباد کے نواح میں بارہ کہو کے میں شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ اپوزیشن مسلسل حکومت کو اس طرح کے مضحکہ خیز اقدامات پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے لیکن حکومت اور وزیر اعظم کے مشیر مسلسل اپنے مضحکہ خیز اقدامات سے اپوزیشن رہنمائوں کو تنقید کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ اب اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے ممبر کی طرف سے ایک یو ٹرن کا افتتاح بھی اس کی ایک زندہ مثال ہے۔ 


ای پیپر