ہمیں نواز شریف سے کوئی خطر ہ نہیں،بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے،شہباز گل
03 اکتوبر 2020 (11:45) 2020-10-03

لاہور:وزیراعظم کے معاون خصوصی  شہبازگل کا کہنا  ہے کہ ہمیں نوازشریف سے کوئی خطرہ نہیں، بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے جبکہ مستقبل میں نوازشریف کی باتوں سے ملک کو نقصان ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بھارت کو جب لگے گا پاکستان کا دفاع کمزور ہے تو وہ حملہ کردے گا، کوئی شک نہیں ہم فوج کی وجہ سے مضبوط  ہیں۔باتوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے،میرا موقف تھا نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ  اللہ کا شکر ہے فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بنایا،عدالتوں نے نواز شریف کو اشتہاری ڈکلیئر کیا،سب کو پتہ ہے پنجاب میں انفارمیشن سسٹم کو کیسے استعمال کیا جاتاہے،دشمن ہمارے اداروں کو کمزور کرنا چاہتا ہے،بھارت میں کہا گیا پاکستان کو توڑنا ہے تو بغاوت کرادو، نواز شریف نے حلفی بیان دیا تھا کہ چار ہفتے میں واپس آجائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عدالت میں اپنی ضمانت کی درخواست واپس لی،کیا کوئی پاکستان وزیراعظم بغیر ویزا لئے کسی بھارتی سے مل سکتا ہے؟۔


ای پیپر