پاکستان افغان عمل کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا : شاہ محمود قریشی
03 اکتوبر 2019 (18:02) 2019-10-03

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہیگا، پاکستان ، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے "مذاکرات" ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔

طالبان وفد سے ملاقات کے بعد ایک گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں ۔گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں ، پاکستان ، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے "مذاکرات" ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے، پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ ریا ہے، پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے ،پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔


ای پیپر