محبوبہ مفتی کی بیٹی بھی مودی کیخلاف سامنے آگئیں
03 اکتوبر 2019 (17:21) 2019-10-03

لندن:بھارت نواز کشمیری رہنما بھی مودی سرکاری کیخلاف آواز اٹھانے لگے۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی نے مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی۔

ایک انٹرویو میں التجا مفتی نے وادی میں بھارتی اقدامات کی کھل کر مخالفت کر دی  ٗ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔کشمیری سوچ رہے ہیں کہ تقسیم کے بعد انڈیا سے الحاق کا فیصلہ درست تھا یا نہیں، کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ ان کی مشاورت کے بغیر ہی کرلیا گیا، کشمیری پس رہے ہیں، حالات اب مزید خراب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند کی گئی ہے کہ لوگ حالات دنیا کے سامنے نہ لاسکیں، کشمیریوں کو دو ماہ سے قید میں رکھا گیا ہے، ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عالمی فورم پر ہمارے لیے بات کی، تقریر کے بعد کشمیریوں نے سڑکوں پر آ کر نعرے بازی کی، کشمیریوں کو اپنے موقف کی تائید پر اچھا لگا۔


ای پیپر