پاکستان ٗ سری لنکا کا پہلا ٹی ٹونٹی ہفتے کو کھیلا جائیگا
03 اکتوبر 2019 (16:03) 2019-10-03

لاہور:کراچی کے بعد لاہور میںانٹرنیشنل کرکٹ کا میلہ ہفتہ سے سجے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ،میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

خبر پڑھیں:خاموشی کا فن

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، دونوں ٹیمی کل قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی کے ساتھ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ہار پہنائے گئے اور انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر، پاکستان کے ہی شوزاب رضا تھرڈ امپائر ، پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر جبکہ آسٹریلوی ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے۔


ای پیپر