اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتا : امریکی اخبار
03 اکتوبر 2019 (14:58) 2019-10-03

نیویارک: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کر سکتا ۔ مودی کے اقدامات نے کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن کر دی ہے ۔

نیو یارک ٹائمز نے پاکستان کی امن پسند کوششوں کو بھی سراہا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کا واضح موقف، اداریئے میں لکھا گیا ہے کہ دوجوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو مزید نظرانداز نہیں کرسکتا۔

اخبار نے لکھا کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہ دے کر امن کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ مودی کا کشمیریوں کو یکساں حقوق دینے کا دعوی مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے کشمیریوں کی زندگی مزید تباہ کر دی۔ صدر ٹرمپ کا ثالثی کا بیان قابل اعتبار نہیں، ایڈیٹوریل بورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ سکیورٹی کونسل واضح کرے کہ وہ کشمیر میں مودی کے ظالمانہ کرفیو کیخلاف ہے۔ مودی کا یہ خیال غلط ہے کہ وہ وادی کے حالات کو تشدد سے کنٹرول کر سکیں گے۔


ای پیپر